آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات مکمل،آ ج معاشی ٹیم ڈرافٹ شیئرکرے گی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے، اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہونے کا قومی امکان ہے۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی کر کے بجٹ خسارہ قابو میں رکھیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے گزشتہ روز آئی ایم ایف مشن سے پالیسی سطح کے مذاکرات مکمل کیے، آج آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کی جانب سے ڈرافٹ تیار کیا جائے گا، ڈرافٹ شیئرنگ کے بعد کل آئی ایم ایف مشن واپس روانہ ہو جائے گی۔

غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی، اخراجات میں کمی کر کے بجٹ خسارہ قابو میں رکھیں گے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو نگران حکومت کے اقدامات پر مکمل بھروسہ ہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ڈویلپمنٹ سپینڈنگ پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہے گا۔

Comments are closed.