معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے شادی کر لی

48 / 100

فوٹو فائل

لاہور: معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شادی کر لی۔

گزشتہ ماہ علیزہ سحر کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کا حصہ بنی رہی تھی، ویڈیو میں علیزہ سحر ویڈیو کال کے دوران اُس شخص کی نامناسب فرمائش پوری کرتی نظر آئیں۔

ویڈیو کال پر بات کرنے کے بعد اُس شخص نے علیزہ سحر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کر دی، جس پر صارفین کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا کہ یہ علیزہ نے خود ہی اپنی ویڈیو لیک کروائی ہے۔

ویڈیو لیک ہونے کے بعداب علیزہ سحر شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے۔

 

معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے شادی کر لی

 

وائرل ویڈیوز میں علیزہ سحر کو اپنے شوہر کے ہمراہ شادی ہال میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ علیزہ سحر نے شادی سے قبل دل محمد کمہار کے سامنے کچھ شرائط رکھیں جن کے ماننے کے بعد ہی اُن کی شادی ہوئی۔

علیزہ سحر کی شادی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، کچھ صارفین نے ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ صرف پیسوں کے لیے شادی کی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا اُسے بھلا کر ایک نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی معروف دیہاتی ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گاؤں کے دیسی ماحول کو دکھاتی ہیں۔

Comments are closed.