بھائیوں بس بہت ہوگیا، غزہ میں زخمیوں کی دیکھ بھال فوری ہونی چاہیے، پوپ فرانسس

45 / 100

فوٹو فائل

ویٹیکن:عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ ہتھیاروں کو روکو، یہ کبھی امن نہیں لاتے، تنازع پھیلنا نہیں چاہیے۔

پوپ فرانسس نے ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوگیا بھائیوں بس بہت ہوگیا۔ غزہ میں زخمیوں کی دیکھ بھال فوری ہونی چاہیے۔

پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ غزہ میں انسانی امداد میں اضافہ اور یرغمالیوں کی رہائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عیسائی، یہودی، مسلمان اور ہر مذہب و ملک کا انسان خدا کی نظر میں اہم ہوتا ہے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ ہر انسان کو امن کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔

Comments are closed.