حکومت نے گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے،اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابقگیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے قیمت نہیں بڑھائی گئی۔ پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے فکسڈ چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کردیے گئے۔

حکومت کی طرف سے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا ہے۔

ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس کی قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس کی قیمت 300 سے بڑھا کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

ماہانہ 100 مکعب میٹر گیس کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی جبکہ ماہانہ 150 مکعب میٹر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔

ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس کی قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس کی قیمت 1100 سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 500 مکعب میٹر گیس کی قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تندوروں کےلیے گیس کی قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ پاورپلانٹس کےلیے گیس قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار ہے۔

سیمنٹ سیکٹر کےلیے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سی این جی سیکٹر کےلیے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

برآمدی صنعتوں کےلیے گیس کی قیمت 2100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ غیر برآمدی صنعتوں کےلیے گیس کی قیمت 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Comments are closed.