بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے،14جوان شہید

53 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے،14جوان شہید ہوگئے یہ حملے بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جاتے ہوئے کئے گئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق پسنی سے اورماڑہ جانے والی فورسز کی 2گاڑیوں پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد حملوں کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں.

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.