ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ کےخلاف جنوبی افریقہ بڑے مارجن سے فتح

50 / 100

فوٹو: ایکس 

پونے: پاکستانیوں کی دعائیں کام کرگئیں،ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ کےخلاف جنوبی افریقہ بڑے مارجن سے فتح، کیوی ٹیم 358 رنز ہدف کے تعاقب میں167 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

پونے میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی،جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک اور کپتان ٹیمبا باووما نے اننگ کا آغاز کیا۔

اس کے بعد 9ویں اوور میں 38 رنز پر جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ گر گئی جب باووما کو 24 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کروایا۔
اسکے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور راسی ونڈر ڈوسن نے 200 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنا کر بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔

کوئنٹن ڈی کوک 114 رنز بنا کر ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے بعد تیسری وکٹ پر ڈوسن اور ڈیوڈ ملر نے 43 گیندوں پر 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

راسی ونڈر ڈوسن 133 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہیں ٹم ساؤتھی نے بولڈ کیا۔ تاہم سامنے موجود ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 357 تک پہنچا دیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ جمی نیشم اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی بیٹر جم کر جنوبی افریقہ بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔

ول ینگ نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل نے 24 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں گلین فلپس نے 60 رنز بنا کر کراؤڈ کو محظوظ کیا۔ انکے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 4، مارکو یانسن نے 3، جیرالڈ کوئٹزی نے 2 اور کگیسو رباڈا نے ایک وکٹ لی۔

میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقہ نے 5 میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں ناکام ہوئی جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی 6 میں سے 4 میچز جیتے اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments are closed.