جماعت اسلامی غزہ مارچ کے شرکا امریکی سفارتخانہ جانے کےلے آبپارہ میں جمع

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: جماعت اسلامی غزہ مارچ کے شرکا امریکی سفارتخانہ جانے کےلے آبپارہ میں جمع ہو گے ہیں،مختلف علاقوں کے قافلے پہنچ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

 امیرجماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر رہنما اسیٹیج پر موجود ہیں۔ پنڈال میں سول سوسائٹی اورعوام کی کثیرتعداد موجود ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق غزہ مارچ کی قیادت کریں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں سرینگر ہائی وے پر جماعت کے کارکن پہنچے تھے لیکن پولیس نے ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے منتشر کردیا تھا۔ ۔

اسلام آباد پولیس، انتظامیہ اورجماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے مطابق آبپارہ تا یواین آفس تک ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔ ریلی کے شرکاء کو ڈیپلومیٹک ایریاز میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کو فلسطین سے اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت دیدی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی آبپارہ چوک سے احتجاج کا آغاز کرے گی، سری نگرہائی وے بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ہائی سیکورٹی زون میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں، ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس، ایف سی، رینجرز کے سیکیورٹی تعینات ہوں گے۔

سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے 4 ایس پیز، 5 ڈی ایس پیز اورمختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے، اسلام آباد پولیس کے 1000، ایف سی کے350، رینجرزکے300 اہلکارتعینات ہوں گے۔

Comments are closed.