بھارت انگلینڈ کو 100 رنز سے ہرا کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

53 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

لکھنو: آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کے 29ویں میچ میں بھارت انگلینڈ کو 100 رنز سے ہرا کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا،پوانٹ ٹیبل پر دفاعی چمپن انگلینڈ کا آخری نمبر ہے۔

بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکی اور129 پر ہی آوٹ ہوگئی۔

بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 7 اوورز میں 22 رنز دے کر 4، جسپریت بمہرا نے 32 رنز دے کر 3 وکٹ اپنے نام کیے جبکہ کلدیب یادیو نے 8 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

گزشتہ ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کی طرف سے لیام لیونگسٹن 27، ڈیوڈ ملان 16، معین علی 15، جونی بیرسٹو 14، جوز بٹلر اور کرس ووکس 10، 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی میگا ایونٹ میں یہ لگاتار چوتھی جبکہ مجموعی طور پر پانچویں شکست ہے۔ یوں انگلینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔ 

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا تھا،بھارت نے کمزور آغاز کیا اور ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 40 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

شبمن گل 9، ویرات کوہلی صفر اور سریش ائیّر 4 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر اننگز کو آہستہ آہستہ آگے بڑھایا تھا۔

دونوں کھلاڑیوں نے 91رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران سیٹ بیٹر کے ایل راہول بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 58 گیندوں پر 39 رنز کی باری کھیلی۔

بھارت اسکور جب 164 رنز تھا پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹر کپتان روہت شرما تھا، جو 101 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیل کر عادل رشید کی وکٹ بن گئے۔

بھارت کی طرف سے رویندرا جدیجا 8، محمد شامی 1 اور سوریا کمار یادیو 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کے 8 کھلاڑی صرف 208 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

اننگز کی آخری گیند پر جسپریت بمرا 16 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، یوں بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 229 رنز ہی بناسکی۔

اب تک ناقابل شکست رہنے والی میزبان بھارت کی ٹیم اس جیت کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جب کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بھی قریب قریب ہیں چوتھی ٹیم کا فیصلہ ہوناہے۔

انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ ویلی نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے 2، 2 بھارتی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ 

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو آج کے میچ کے لیے برقرار رکھا ہے۔

بھارت کے کپتان روہت شرما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

Comments are closed.