مانسہرہ میں 3 سگے بھائی کنویں میں زہریلی گیس کے باعث جاں بحق

51 / 100

فوٹو: فائل

مانسہرہ : مانسہرہ میں 3 سگے بھائی کنویں میں زہریلی گیس کے باعث جاں بحق ہو گئے ایک دوسرے کی مدد کےلئیے یکے بعدیگرے کنوُں میں اترنے پر تینوں زہریلی گیس سے زندگی کی بازی ہار گئے.

کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد اس افسوسناک واقعہ کاعلم ہوا۔ریسکیو 1122 نے موقعہ پر پہنچ کر تینوں بھائیوں کی نعشیں کنوُیں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیں افسوسناک واقعہ پر علاقہ بھر میں سوگ۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق 36 سالہ زیشان عرف جانی جسکی شنکیاری بازار میں بیٹریوں کی دکان ہے بجنہ روڈ پر اپنے زیر تعمیر مکان میں جمعہ کے روز کاروبار کی چھٹی کے دوران بھائیوں کے ہمراہ پہنچا تھا.

دو بھائیوں منیب عمر 28 سال اور 23 سالہ محمد عمر پسران محمد ایوب سکنہ ڈھوڈیال داخلی تھانہ شنکیاری کے ساتھ بجنہ روڈ پر اپنے زیر تعمیر مکان آیا اور زیر تعمیر کنوُیں کی خراب موٹر ٹھیک کرنے کےلئیے ایک بھائی کنوُیں میں اتر گیا.

کچھ دیر تک آواز کاجواب نہ ملنے پر دوسرا بھائی بھی پتہ کرنے کنوُں میں اترگیا کچھ دیر تک اتہ پتہ نہ چلنے پر تیسرا بھائی بھی صورتحال جاننے کے لئیے موت کے کنوُیں میں اتر گیا اور تینوں سگے بھائی موت کی آغوش میں چلے گئے.

کئی گھنٹوں بعد دن سے لاپتہ ان بھائیوں کی جب تلاش کی گئی تو رات گئے تینوں کنوُیں میں مردہ حالت میں پڑے تھے۔جس پر مقامی پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی گئی جنہوں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے تینوں سگے بھائیوں کی لاشیں کنوُیں سے نکال کر بفہ سول ہسپتال منتقل کردیں۔

لاشیں بعد ازاں ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں صبح گھر سے اپنے زیرتعمیر مکان کے کام کےلئے جانے والے تین بھائیوں کے جنازے جب آخری شب گھر پہنچے تو پوری بستی میں ہی کہرام مچ گیا.

ہرآنکھ اشکبار ہوگئی۔اس دلخراش سانحہ نے پورے علاقے کوسوگوار کردیا ہے۔تینوں بھائیوں کے متعلق بتایا گیا ہیکہ وہ انتہائی بااخلاق اور ہردلعزیز تھے۔

Comments are closed.