بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

51 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: بجلی صارفین کو ایک مرتبہ جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا نے درخواست گزار اور اسٹیک ہولڈرز کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔

ایل این جی سے 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ پر بجلی درآمد کی گئی۔ لائن لاسز کی نظر 24 پیسے فی یونٹ بجلی ہوئی۔

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔دوران سماعت ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو چلانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے، ہم نے سسٹم آپریٹر کے پیسے روکے ہیں لیکن اس کے باوج مسائل حل نہیں ہوتے، ان پیسوں کا بوجھ کہی نہ کہی حکومت پر آرہا ہے، مجھے ڈھائی سال ہوگئے اور ہر سماعت میں سسٹم کے مستقل مسائل کے بارے میں سن رہے ہیں، آپ کی نااہلی ہم کس پر ڈالے گے، حکومت پر یا صارفین پر۔

سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں اس سال مقامی کوئلے سے زیادہ بجلی بنائی گئی ہے، ترسیلی نظام میں اگر بہتری لائی جائے تو مقامی کوئلے سے مزید بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔

ممبر کے پی نے کہا کہ آپ کے پانچ مزید پاور پلانٹس بھی میرٹ آرڈر کے خلاف چلے ہیں۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آج صرف درخواست گزار اور اسٹیک ہولڈرز کو سنا گیا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

Comments are closed.