وزیراعظم شہباز شریف کے لیے آج الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر کر دی گئی

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کے لیے آج الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر کر دی گئی، شہبازشریف آج رات قوم سے خطاب کرنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے الوداعی خطاب کرنا چاہتے ہیں اس خطاب میں وہ کس موضوع پر بات باتیں کرنا چاہتے ہیں اس کا علم نہیں ہے تاہم ان کی حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ حسب سابق اپنے خطاب میں ملکی معیشت اور سیاسی حالات سے متعلق امور پر گفتگو کریں گے ، خارجہ امور، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالیں گے ۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپنے الوداعی خطاب میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کر چکے ہیں اور کارکردگی اچھی نہ ہونے کا ملبہ سابق حکومت پر ڈال چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر بعد ازاں صدر مملکت نے بھی دستخط کر دیے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر کے ساتھ نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کئے بغیر ہی چلے گئے تھے اور یہ کام اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مکمل کیا تھا.

دوسری طرف اس کا بھی قوی امکان ہے کہ انوار الحق کاکڑ بطور نگران وزیراعظم 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Comments are closed.