پاکستان میں انوکھا منظر دیکھا گیا،صدر مملکت نے سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگ لی

45 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: پاکستان میں انوکھا منظر دیکھا گیا،صدر مملکت نے سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگ لی، ای او بی آئی کو بھی سکیورٹی گارڈ کے ساتھ کی گئی زیادتی پرےمعذرت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب پاکستان کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخص صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں کم درجے کے ملازم کی نہ صرف سنی بلکہ ریاست میں ناروا سلوک روا رکھنے پر معافی مانگی.

صدر مملکت عارف علوی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن ( ای او بی آئی) کو سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بطور صدر مملکت بھی شہری سے معافی مانگتا ہوں۔

صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی کی درخواست پر اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ای او بی آئی نے پنشن کے حصول کیلئے سکیورٹی گارڈ کو دفترکے احاطے میں داخلے تک کی اجازت نہیں دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ای او بی آئی اپنے غریب مخالف اور غیر دوستانہ طرز عمل پر نظر ڈالے، ایک عام مزدور کو پنشن کیلئے برسوں انتظار کروانا شرمناک امر ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ شکایت کنندہ کی فائل گم ہونے کو کئی سال بیت گئے،لیکن حیرت ہے یہ فائل بھی سفارش کرانے پر تلاش کی گئی۔

Comments are closed.