اگست میں حکومتی معاملات نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے اگست میں حکومتی معاملات نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے، وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت چھوڑنے کااعلان کردیا، کہا ہے کہ اگست 2023 سے آگے نہیں جائیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم نے15 ماہ میں 4 سال کی بربادیوں کا ملبہ صاف کیا، معیشت، خارجہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں لگی آگ بجھائی، بارودی سرنگیں صاف کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کی بحالی میں مصروف تھے اور کچھ لوگ ملک کو ناکام بنانے میں مصروف تھے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ اور اُن کی ناپاک سازش مٹی میں مل چکی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا اب وقت آ گیا ہے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے جامع پروگرام بنا لیا گیا ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام کا کام شروع کر دیا گیاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب ہمارے سامنے ایک ہی راستہ ہے کہ کشکول توڑ دیں، مقروض ہونا چھوڑ دیں، پوری قوم یکسو ہے کہ قرض کی زندگی نا منظور ہے۔ ہم مقروض رہنا چھوڑ دیں،محتاجی کی رنجیریں توڑدیں۔

ان کا کہنا تھا اب قرض کی زندگی نا منظور ہے، آئیں نفرتیں مٹائیں،محبتیں تقسیم کریں، ایک قوم ہوجائیں، انھوں نے کہا کہ آئندہ 3 ماہ تک ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیاہے۔

اس سے پہلے ملتان میں یوتھ لون پروگرام سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر خوشی کے شادیانے نہیں بجانے ، آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں، شرائط بہت کڑی اور سخت ہیں اور ہم نے تمام شرائط مانی ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف سے قرضہ ناگزیر تھا، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا ہے۔

Comments are closed.