الیکشن سے قبل الیکٹرانک ووٹ مشین کی ٹریننگ، ووٹ اندراج ومنتقلی کی تاریخ مقرر

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن سے قبل الیکٹرانک ووٹ مشین کی ٹریننگ، ووٹ اندراج ومنتقلی کی تاریخ مقرر، شہری کوائف کی درستگی بھی کرا سکتے ہیں. عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ 13 جولائی ووٹ اندراج، منتقلی یا کوائف کی درستگی کے لئے آخری تاریخ ہے.

الیکش کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجیں اور ووٹ کی معلومات حاصل کریں. ووٹ درج نہ ہونے یا کوائف میں غلطی کی صورت میں فوری متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر جائیں.

اس کے علاوہ آئندہ عام انتخابات میں ای وی ایم  کے استعمال کا معاملہ الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس کی ٹریننگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا۔ 13 جولائی سے 26 جولائی تک الیکشن کمیشن افسران کو ای ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی۔

اسی طرح 13 اور 14 جولائی کو چاروں صوبوں اور مرکزی سیکرٹریٹ کے 20 پی ایم یو اور ٓئی ٹی افسران کو ٹرینگ دی جائے گی۔دو روزہ ٹریننگ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں دی جائے گی۔

جبکہ 17 سے 20 جولائی کو صوبائی الیکشن کمیشن، ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے 300 ڈی ای اوز کو ٹریننگ دی جائے گی24 سے 26 جولائی کو چاروں صوبوں کے اعلی افسران کو ایک ایک ڈن بریفنگ دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔دوسری جانب 10 جولائی 2023 کو صبح ساڑھے گیارہ بجے الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی قیادت میں ھو گا.

الیکشن کمیشن کے طلب کردہ اجلاس میں اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور انتخابات کے فوری انعقاد پر غور کیا جائے گا۔

Comments are closed.