9مئی کو قوم کی توہین کرنیوالوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

51 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ 9مئی کو قوم کی توہین کرنیوالوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حالیہ المناک واقعات کی دوبارہ کسی قیمت پر نہیں ہونے دیں گے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے پاک فوج کے سپہ سالار نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا۔شہداء کی یادگار پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا.

سیالکوٹ گیریژن میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شہدا ء ہمارے ماتھے کا جُھومر ہیں جن سے آخرت میں اعلیٰ مقام کا وعدہ کیا گیا ہے.

جنرل عاصم منیر نے کہا پاکستانی عوام کے دلوں میں شہداء کا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا۔ریاستِ پاکستان اور مسلح افواج تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور مستقل طور پر ان کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انھوں نے شہداء مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اور پاکستان کے عوام کے لیے حوصلہ اور فخر کا باعث ہیں، آرمی چیف نے کہا حالیہ المناک منظم منصوبہ بندی ایسے واقعات کی اب کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔

آرمی چیف نے ماتحت فارمیشنز کی محنت، لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، نے فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور اندرونی اور بیرونی چیلنجز بشمول پروپیگنڈہ وار فئیر سے نمٹنے کے لئے ہر طرح کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا.

اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر کمانڈر گجرانوالہ کور نے اُن کا استقبال کیا.

Comments are closed.