وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے پر بھارت روانہ ہوگئے

50 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے پر بھارت روانہ ہوگئے،وہ  شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت گئے۔

بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے روانہ ہوئے۔

 خصوصی طیارہ کے کراچی سے براہ راست گوا گوا میں لینڈ کرے گا،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری 2 دن بھارت میں قیام کریں گے۔

بلاول بھٹو نے بھارت روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ گوا میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، ان کا جانا یہ واضح پیغام بھیجتا ہےکہ پاکستان ایس سی او کوکتنی اہمیت دیتا ہے۔

ایس سی او ایک مستقل بین الحکومتی بین الاقوامی تنظیم ہے۔جو ایک نئے،جمہوری، منصفانہ سیاسی واقتصادی بین الاقوامی نظام کے قیام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت تنظیم کی وزارتی کونسل کے سربراہ اور بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے دی تھی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں پاکستان کی ایس سی او چارٹر سے وابستگی، عزم اور پاکستانی خارجہ پالیسی میں خطے کے پائیدار ترقی خوشحالی، باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم 15 جون 2001 کو شنگھائی (چین) میں قائم کی گئی تھی ممبرز ممالک میں روس ، چین، پاکستان، بھارت، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

وزارتی اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دلی میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے امورکو حتمی شکل دی جاے گی۔

واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم ہونے کے بعد پاک بھارت سفارتی تعلقات میں خراب ہوگئے تھے جس کے بعد باہمی دورے اور تجارت بند ہے تاہم وزیرخارجہ بلاول بھٹو ان حالات میں پہلی بار بھارتی دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

Comments are closed.