چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پولیس چھاپے سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی حکومت

47 / 100

فوٹو : اے پی پی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پولیس چھاپے سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی حکومت کی وضاحتیں، وزیر داخلہ راناثناللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا مجھے تو پتہ بھی کئی گھنٹے بعد چلا ہے.

انھوں نے کہا کہ یہ انہی کا کام ہے جو موقع پر موجود تھے میں نے بعد میں رابطہ کیا تو معلوم ہوا سی سی پی او عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں.

دوسری طرف وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے رابطہ کر کے واضح کیا ہے کہ اس کارروائی سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے.

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں، میں تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کروں گا.

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اسحاق ڈار کو پرویز الہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا اسحاق ڈار نے کہا قانون سب کے لئے برابر ہے، ہم نے بھی ہمیشہ قانون کا سامنا کیا ہے.

واضح رہے کہ پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے پنجاب پولیس کی معاونت سے گزشتہ رات 8 گھنٹے تک پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر آپریشن کیا۔

پولیس بکتر بند گاڑی کی ٹکر سے مرکزی گیٹ توڑ کر اور دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئی، اینٹی کرپشن حکام پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں تو ناکام رہے تاہم 27 کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے تھانہ غالب مارکیٹ میں پرویز الہٰی سمیت 19 افراد کے خلاف دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کروایا.

Comments are closed.