پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 7وکٹوں سےہرادیا

53 / 100

فوٹو: پی سی بی

راولپنڈی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 7وکٹوں سےہرادیا، نیوزی لینڈ نے جیت کےلئے337رنز ہدف دیا تھا پاکستان نے3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اوپنر فخر زمان نے لگا تاردوسری سنچری بنائی وہ 180 رنزبنا کر ناٹ آوٹ رہےجب کہ ان کے ساتھ محمد رضوان 54 رنز پر ناقابل شکست لوٹے۔

پاکستان کے دیگر بیٹرز میں امام الحق 24، بابراعظم 65 اورعبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، کیوی ٹیم کی طرف سے شپلے، ہنری اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کےڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔

چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے،حارث روف نے 4 کھلاڑی آوٹ کئے ایک وکٹ شاہین شاہ کے حصے میں آئی۔

پاکستان نے اپنی ایک روزہ میچوں کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کیا، اس سے قبل 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ٹارگٹ پورا کیا تھا.

Comments are closed.