دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی،کور کمانڈرز کانفرنس

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے واضح کیا کہ وہ درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اندرونی اور خطے کے سکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

فورم نے واضح کیا کہ عسکری قیادت چیلنجز کے مکمل ادراک سے آگاہ ہے اور وہ پاکستان کے عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کا عزم رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔ اوراس بات پر روشنی ڈالی کہ جب سیکیورٹی فورسز مغربی سرحد کے ساتھ والے علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہی ہیں، وہاں دہشت گردی کی لعنت کو طویل مدتی بنیادوں پر ختم کرنے کے لیے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی۔

.آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ فورم نے دہشت گردی کے خلاف مہم کو این ایس سی کے طے کردہ اہداف کو حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی،

Comments are closed.