پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

52 / 100

فوٹو : پی سی بی 

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلامیچ رات 9 بجے شروع ہونا ہے۔

لاہور میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز ہوئی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لیںڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے بھی شرکت اور فوٹو سیشن کیا۔

پاکستان کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ پہلی ٹی 20 سیریز ہے، قذافی اسٹیڈیم میں میچ کی تمام تیاریاں مکمل ہے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی تھی۔

پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا 15 اپریل اور تیسرا میچ17 اپریل کو ہوگا۔ یہ دونوں میچز  بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ 20 اور پانچواں میچ 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہےسیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کئی میچ ونرز ہیں۔ کیویز کو بہترین پیسرز اوراسپنرز کا سامنا کرنا ہوگا. 

Comments are closed.