متحدہ عرب امارات نے فناسنگ کی تصدیق کردی، سعودی عرب کاانتظار

52 / 100

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے فناسنگ کی تصدیق کردی، سعودی عرب کاانتظار، یو اے ای حکام نے عالمی مالیاتی فنڈ کو پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کے لیے دستاویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکی فنانسنگ اگلے ہفتے متوقع ہے جب کہ سعودی عرب سے تصدیق کے بعد بیرونی فنانسنگ کی شرائط پوری ہوجائیں گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ایک اورٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ چین سے پاکستان کو 300 ملین ڈالر آج مل جائیں گے۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان چین سے 300 ملین ڈالر وصول کریگا،چینی بنک آئی سی بی سی نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔

اسحاق ڈار کہتے ہیں پاکستان کو تین اقساط میں 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، رقم ملنے سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

Comments are closed.