پنجاب اسمبلی کے انتخابات، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

58 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کے انتخابات، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا، سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پنجاب میں انتخابات کا حکم دیاتھا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی میں اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہو گی۔

اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہو گی۔

کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا تھا۔

Comments are closed.