پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت کی خبروں پر دفتر خارجہ کاردعمل آگیا

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت کی خبروں پر دفتر خارجہ نے اپنا ردعمل دے دیا۔ترجمان کاکہناہے کہ پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں، پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی مارکیٹس میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت سے متعلق خبروں پر مزید تبصرے کیلئے وزارت تجارت سے رابطہ کیا جائے۔

Comments are closed.