امراض جگر و گردہ میں مبتلا قیدیوں کے علاج کیلئے محکمہ جیل خانہ جات کا پی کے ایل آئی سے معاہدہ طے

52 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: امراض جگر و گردہ میں مبتلا قیدیوں کے علاج کیلئے محکمہ جیل خانہ جات کا پی کے ایل آئی سے معاہدہ طے پا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ قریبی عزیز کی وفات پر قیدی کو تدفین میں شرکت کی اجازت یقینی بنائی جائے، جیلوں میں آئی ٹی سینٹرز کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا، قیدیوں کی خوراک اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں امراض جگر و گردہ میں مبتلا قیدیوں کے علاج کیلئے محکمہ جیل خانہ جات کا پی کے ایل آئی سے معاہدہ ہوا۔

اجلاس میں محسن نقوی نے ٹاور ٹائپ جدید ترین جیل کا ڈیزائن تیار کرنے کی ہدایت کر دی، نئی جیلیں جدید ترین سہولتوں اور سکیورٹی آلات سے مزین ہوں گی، قیدیوں کیلئے 10 جیلوں میں مزید ٹیوٹا کورسز کرانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ قیدیوں کی اہلخانہ سے بات چیت کا دورانیہ 20 منٹ سے بڑھا کر 35 منٹ کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ قریبی عزیز کی وفات پر قیدی کو تدفین میں شرکت کی اجازت یقینی بنائی جائے، جیلوں میں آئی ٹی سینٹرز کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا، قیدیوں کی خوراک اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اجلاس میں قیدیوں کی زیرالتوا اپیلوں کے جلد فیصلوں کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، آئی جی جیل خانہ جات، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Comments are closed.