عمران خان نے 90 دن میں الیکشن نہ ہونے پر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا

باجوہ نے بھارت کیلئے دباو ڈالا

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 90 دن میں الیکشن نہ ہونے پر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں 90 آئین نے مقرر کئے ہیں انتخابات نہ ہونے کا مطلب ہے ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہےگی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کہا کہ نگراں حکومت کو نیوٹرل کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا جو وہ ادا نہیں کر رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر حملے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ گھر پر حملے سے متعلق کیس تیار کر لیا ہے جلد ہی فائل کر دیا جائے گا۔

عمران خان نے واضح کیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اب اسٹبلشمنٹ اور ہمارے درمیان کسی قسم کا کردار ادا نہیں کر رہے، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کو دیگر جماعتوں سے رابطے بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔ یہ لوگ کس قانون کے تحت پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں بحال کریں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ہمارا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا، سوشل میڈیا بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ ہیں۔

ایک بار پھر سابق آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ ایک روز کچھ کہتا ہے اور دوسرے روز اس بات سے مکر جاتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ جنرل باجوہ کے خلاف احتساب فوج کے اندر سے ہونا چاہیے، باجوہ بھارت سے دوستی چاہتے تھے، اس کے لیے مجھ پر دباؤ بھی ڈالا گیا.

Comments are closed.