عمران خان آج 5 مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے

51 / 100

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج 5 مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے.

عمران خان جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے جو تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں درج کیے گئے تھے۔

دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی آج عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماوٴں کو طلب کر رکھا ہے اور وہ جوڈیشل کمپلیکس تور پھوڑ کیس میں بھی پیش ہوں گے.

اس حوالے سے ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کےلیے ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کل صبح تقریباً 6 بجے اپنے 2 سینئر وکلا نعیم پنجوتھہ اور سلمان صفدر کے ہمراہ زمان پارک سے اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ ہوں گے۔

اس موقع پر سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائے گی محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشتگردی کے مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت 10 رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

سی ٹی ڈی نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان اور دیگر رہنما 18 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات میں شاملِ تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں بصورتِ دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو دہشت گردی کے 2 مقدمات میں طلب کیا گیا ہے، دیگر میں علی امین گنڈاپور، مراد سعید، شبلی فراز، عمرا ایوب اور عامر کیانی شامل ہیں جن کو تھانہ سی ٹی ڈی طلب کیا گیا ہے۔

راجہ خرم نواز، فرخ حبیب، عمر سلطان، حسان نیازی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ اسد عمر، علی نواز اعوان اور جمشید مغل کو تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں طلب کیا گیا ہے۔

Comments are closed.