وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک دیوالیہ ہونے کےبعدایک اور بڑی خبردیدی

50 / 100

فوٹو: فائل

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک دیوالیہ ہونے کےبعدایک اور بڑی خبردیدی ،یہ انکشاف انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا ہے۔

خواجہ آصف نے جی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سیلاب کی طرح سارا ملک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کرپشن سے سیلاب کی طرح سارا ملک ڈوبا ہوا ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے اور کرپشن پر قابو پالیں۔

 نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا نواز شریف جلد آرہے ہیں لیکن تاریخ نہیں دوں گا، نواز شریف کے واپس آنے کے بعد بہت بہتری ہو گی۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کے تمام ہی رہنما ایک سال سے نوازشریف کے واپس آنے کی خوشخبریاں دے رہے ہیں لیکن کوئی بھی واپسی کی تاریخ  نہیں دے پارہا کیونکہ واپسی کا انھیں خود بھی پتہ نہیں ہے۔

حسب سابق پر سابق حکومت پر ملبہ ڈالتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پی ڈی ایم جب سے بنی تب سے ہم نےکوئی ایسی بات نہیں کی جوآئین کے خلاف ہو، ہمیں تباہ حال معیشت ملی جسے بہتر کرنے میں وقت لگے گا۔

ایک سال سے اقتدار میں رہنے کے باوجود اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے کہا یہ وہ مافیا ہے جس نے چار سال پاکستان کو لوٹا اور اب احتساب سے بچنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کا بیانیہ اب نہیں چلتا، سازش کا سفر امریکا سے شروع ہوا جو بعد میں محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد پر آ گیا۔

وزیردفاع اس سے قبل یہ انکشاف بھی کرچکے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہونہیں رہا بلکہ ہم دیوالیہ ملک میں رہ رہے ہیں ۔

Comments are closed.