پیٹرول ریلیف پیکج، امیر کا پیٹرول نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا،مصدق ملک

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول ریلیف پیکج کے لیے چھ ہفتے لگیں گے،موٹرسائیکل کے لیے 21لیٹر ماہانہ جبکہ دو سے تین لیٹر روزانہ پیٹرول دیاجائے گا،آٹھ سو سی سی چھوٹی گاڑیوں کے لیے تیس لیٹر ماہانہ جبکہ پانچ سے سات لیٹر روزانہ دینے کی تجویز ہے،

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مصدق ملک نے پیٹرول ریلیف پیکج پر تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایا کہ آئی ایم ایف کا خیال ہے سسبڈی دے رہے ہیں ،ہمارا پروگرام سبسڈی کا نہیں ہے ،ہم نیا ٹیکس نہیں لگا رہے امیر کا پیٹرول نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا۔

ان کاکہناتھا کہ اس وقت ملک میں 2کروڑ ساٹھ لاکھ موٹر سائیکل ہیں ،دو کروڑ چودہ لاکھ پر چھوٹی گاڑیاں ہیں ،موٹر سائیکل ماہانہ تقریبا 21لیٹر پیٹرول استعمال کرتا ہے ،چھوٹی گاڑیوں کا پیٹرول ملا کر ماہانہ 460ملین لیٹر پیٹرول کا استعمال بنتا ہے،چھوٹی گاڑیوں کو 30لیٹر تک ماہانہ ریلیف کی تجویز ہے، امیر اور غریب کے پیٹرول میں سو روپے فی لیٹر فرق ہوگا ،ہر پندرہ دن بعد امیر اور غریب کے پیٹرول کے فرق کا اعلان ہوگا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا کہ پاسورڈ کے ذریعے یا کارڈ یا پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے ادائیگی زیر بحث آئی، پیٹرول بلیک سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل کی یومیہ حد دولیٹر مقرر کرینگے ،گاڑیوں میں سستا پیٹرول ایک دن میں پانچ لیٹر ڈالے جاسکتے ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ اور سامان والی گاڑیوں کے حوالے سے سوچ رہے ہیں۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ ڈیزل پر ریلیف فالحال ذیر غور نہیں ہے،تیل کمپنیوں کو پیٹرول پیکج کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے،پیٹرول پمپوں پر موبائل فون پر سکینر انسٹال کریں گے اور ون ٹائم پاسورڈ کے ذریعے سستا پیٹرول تقسیم کیا جائے گا۔

Comments are closed.