توشہ خانہ کیس ، نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا

45 / 100

فائل :فوٹو
لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا۔
نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچ گئی۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو نے عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو راولپنڈی ا?فس میں طلب کیا تھا۔
طلبی کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور چک شہزاد اسلام ا?باد کے گھر پر بھیجا گیا تھا۔

نوٹس میں نیب نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا۔

قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔

Comments are closed.