زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں، آئی جی کو کھلی چھٹی دیدی ہے، محسن نقوی

جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

50 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: نگران پنجاب حکومت نے زمان پارک
میں دہشت گرد موجود ہیں، آئی جی کو کھلی چھٹی دیدی ہے، محسن نقوی نے کہا پی ٹی آئی کو ایک ڈیڈ لائن دیں، اب ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھیں گے، کوئی ہاتھ بڑھائے گا تو ہاتھ توڑیں گے۔

نگران وزیر اعلٰی پنجاب نے لاہور میں پریس کانفرنس میں زمان پارک کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ آج شام تک جے آئی ٹی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سے 7 دن میں ہونے والے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ساری چیزوں کی انویسٹی گیشن کی جائے گی.

محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں ہر صورت حکومت کی رٹ قائم کرنی ہے، جہاں جہاں سے مسائل آرہے ہیں حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں، آئی جی سے کہا پی ٹی آئی کو ایک ڈیڈ لائن دے دیں، آئی جی سے کہا کہ آپ کو کھلی چھٹی ہے، اب ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس کی گاڑی کو توڑا، پولیس اہلکاروں کوروک کراسلحہ چھینا گیا، کوئی سیاسی ورکراس طرح کی حرکت نہیں کرتا، زمان پارک میں پنجاب کےباہرسے لوگ آئے ہوئے ہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک کو کلیئر کروا کر ٹریفک رواں دواں کی، ہماری کوشش ہے ماحول خراب اور کوئی جانی نقصان نہ ہو، حکومت اور ریاست کی رٹ بہت ضروری ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اپنی پولیس فورس کے ساتھ کھڑا ہوں، اب جو قانون توڑے گا اس کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی، پولیس کو ہدایات دی ہیں جو قانونی کارروائی ہے وہ کریں، سیاسی معاملات چلائیں، اس طرح کی حرکتوں کی اجازت نہیں دیں گے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کارکنان سے کہتے ہیں پولیس کومارو، عمران خان دھمکیاں دینا چاہتے ہیں تو سکیورٹی واپس کردیں، یہ نہیں ہوگا پولیس سکیورٹی بھی دے اور گالیاں بھی کھائے، پولیس عمران خان کی گالیاں کھا کر سکیورٹی نہیں دے سکتی۔

Comments are closed.