چاہتے ہیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوجائے،امریکی سفیر

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوجائے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے معاملات چند روز میں طے ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں امریکا پاکستان کی مدد کے لیے مکمل تیار ہے۔
ا

مریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہت پیشرفت ہوئی ہے۔ رواں ہفتہ انتہائی اہم ہے۔ کل پاکستان کے انرجی ڈائیلاگ ہونے والا ہے جبکہ جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان موسمیات پر مذاکرات ہوں گے۔

Comments are closed.