پاکستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا جس میں جسٹس مظاہر پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کی مبینہ طور پر آڈیو لیکس کے بعد وکلا کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، قبل ازیں ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز بھی دائر ہوچکے ہیں اور آج پاکستان بار نے بھی ان کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے بھی آج جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے جس میں ان پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف سنجیدہ نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں اس لیے ان کے پر عائد الزامات کی تحقیقات ضروری ہیں۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے لائرز فورم کی جانب سے بھی جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرائی جاچکی ہے۔ وکلا کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ا?ڈیو لیک کی بنیاد پر شکایت دائر کی گئی۔

وکلا نے درخواست میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ جسٹس مظاہر نقوی کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا اور درخواست کی ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ ا?ف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔

Comments are closed.