بلوچستان ہائیکورٹ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کے لیے معطل

46 / 100

فائل:فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کے لیے معطل کردئیے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وکلاء کو وکالت نامہ اگلی سماعت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ آئینی درخواست پرسماعت 2 ہفتے بعد کی جائے گی۔

عمران خان پرکوئٹہ میں درج مقدمے کیخلاف پی ٹی آئی نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ غیرقانونی طور پر درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج مقدمے کو خارج کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کروانے کے موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر قاسم خان سوری اور عمران خان کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔

Comments are closed.