سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،آئی جی پولیس 14 مارچ کو عمران خان اور فواد چوہدری کو پیش کریں۔الیکشن کمیشن کا حکم.

سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درا نی، شاہ محمد جتوئی، بابرحسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ پر مشتمل 4 رکنی بینچ نے حکم جاری کئے.

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔حکم نامے کے متن کے مطابق عمران خان اور فواد چوہدری دانستہ التوا مانگتے ہیں.

یہ الیکشن کمیشن کی تضحیک کے مترادف ہے، ان کا رویہ قابل قبول نہیں، ان دونوں کی کمیشن کے سامنے غیر حاضری دانستہ ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پرعمران خان، فواد چوہدری اور نہ ان کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

کمیشن نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو عمران خان اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ کی 14 مارچ کوتعیمل کروانے کا حکم دیا۔س کمیشنکمیشنس نے عمران خان اور فواد چوہدری کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

دوسری طرف فواد چوہدری نے ردعمل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاالیکشن کمیشن کو توہین عدالت میں ہائیکورٹ میں طلب کروائیں گے.

Comments are closed.