شواہد موجود ہیں کہ عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش کی جارہی ہے،بابر اعوان

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہاہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش کی جارہی ہے۔ عدلیہ سے اپیل ہے کہ عمران خان کی پیشی بذریعہ وڈیو لنک کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے اسلام آباد کچہری میں عمران خان کو گھیر کر لایا جائے پھر سنائپر سے حملہ کیا جائے۔ تازہ اطلاعات اور شواہد ہیں کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک غیرملکی ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کچہری میں ایسا واقعہ ہوسکتا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ پہلی بار جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی آمد پر سیکورٹی کیمرے بند کیے گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی پر سیکورٹی مکمل طور پر غائب تھی۔ احمد نیازی عمران خان کی سیکورٹی کا انچارج ہے اس پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے عمران خان کے جانثار ان کی سیکورٹی سے ہٹ جائیں۔ سلمان تاثیر اور لیاقت باغ حملے والا فارمولا استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عدلیہ سے اپیل ہے کہ عمران خان کی پیشی بذریعہ وڈیو لنک کی جائے۔

Comments are closed.