موٹروے سالٹ رینج پر باراتیوں کی بس الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق، 49 زخمی

53 / 100

چکوال : کلرکہار کے نزدیک موٹروے سالٹ رینج پر باراتیوں کی بس الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق، 49 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، بس درمیانی دیوار توڑ کر دوسری طرف کئی گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد الٹی، بس کے اندر پھنسے افراد کو نکال لیا گیا۔

حادثے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے تمام زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال میں موٹروے پولیس، پنجاب پولیس ، ریسکیو 1122 اور ہیلتھ کا عملہ موجود ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.