وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبر سنا دی

52 / 100

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبر سنا دی کہا پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و وزیر دفاع نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے   کہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا، ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے کہا پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور سیاست دان سب موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں

انھوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کمپرو مائزڈ ہوتے ہیں، ڈیڑھ سال قبل دہشت گردوں کو اپنی سر زمین پر لا کر بسایا گیا، ایسے کھیل کھیلے گئے کہ دہشت گردی مقدر بن گئی۔ جس نے آواز اٹھائی اس کو ملک بدر کر دیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی پولیس آفس حملے میں سکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا، سکیورٹی اہلکار رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہے۔

Comments are closed.