کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر پرحملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید، رینجرز کا کلیئرنس آپریشن مکمل

51 / 100

کراچی: کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر پرحملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید، رینجرز کا کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق تمام 4 منزلیں کلئیر ہو چکیں 

ایک دہشت گرد نے چوتھی منزل پر خود کو دھماکے سے اڑا یا، دہشتگرد اندر موجود تھے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

کراچی پولیس آفس میں 8 سے 10 حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، پولیس آفس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے بھی سنے گئے  اور ہیڈکوارٹرز  کی لائٹس اور دروازے بند کردیے گئے تھے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے سے بتایا ہے کہ شارع فیصل پر پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا، مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا. 

شہر بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی سائوتھ کراچی کے مطابق کے پی او آفس میں پولیس رینجرز سے دہشتگردوں کا مقابلہ جاری ہے، دہشتگرد ایک فلور اوپر چلے گئے ہیں، دہشتگرد مورچہ بند ہو کر فائرنگ کر رہے ہیں، ایس ایس پی یو کمانڈو کا دستہ بیک اپ پر موجود ہے، شدید زخمی حالت میں ایک پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کے پی او کی تمام لائٹس بند کر دی گئی ہیں، پولیس ہیڈ آفس میں عملہ موجود ہے، پولیس ہیڈ آفس کے عقب سے حملہ آوروں نے دستی بم پھینکے ہیں۔

کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملہ کے دوران شدید فائرنگ کے ساتھ دھماکے بھی ہوئے، 10 سے 15 منٹ تک شدید فائرنگ کی آوازیں آئیں، خدشہ ہے پولیس اہلکار نشانہ بنے ہیں، اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا، ویمن تھانہ اور بیک سائیڈ پر پولیس لائن ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس لائن کی طرف حملہ ہوا ہے۔

ادھر شارع فیصل، لائنز ایریاز کی طرف ٹریفک کو بند کر دیا گیا، وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، پولیس، رینجرز کی تمام نفری کو طلب کر لیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد کراچی پولیس آفس داخل ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 8 سے زائد ہے اور وہ گروپ کی شکل میں ہیں، یہ ایک منظم حملہ لگتا ہے، مسلح دہشت گرد مزاحمت کے باوجود اندر داخل ہو گئے اور پارکنگ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں، 6 دہشت گرد کراچی ہیڈ آفس میں موجود ہیں، اطلاعات ہیں کہ وہ عقبی راستے سے داخل ہوئے ہیں۔

جاری 

Comments are closed.