آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس لگانے سے انکار، حکومت پارلیمنٹ سے منظور کرائے، صدر مملکت

50 / 100

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس میں صدر کا آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس لگانے سے انکار، حکومت پارلیمنٹ سے منظور کرائے، صدر مملکت کا وزیر خزانہ کو جواب. 

وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت اور اتفاق رائے سے آگاہ کیا.

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے منی بجٹ پر آرڈیننس جاری کرنے پر اعتراض کے بعد حکومتی ٹیم غوروخوض میں مصروف
صدرمملکت چاہتےہیں کہ آرڈیننس کے بجائے بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش ہو.

صدرِ مملکت نے واضح کیا ہے اس اہم موضوع پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا زیادہ مناسب ہوگا، پارلیمنٹ کا سیشن فوری طور پر بلایا جائے تاکہ بل کو بلاتاخیر قانون بنایاجاسکے.

ذرائع کے مطابق حکومت آج ہی آرڈیننس جاری کرکےمنی بجٹ نافذکرناچاہتی ہے جبکہ
پارلیمنٹ میں بل کی منظوری میں زیادہ وقت درکارہوگا اور یہ بھی ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت آرڈیننس جاری نہیں کرسکتی.

اور اگر اس دوران حکومت مشترکہ اجلاس کو ختم کرتی ہے تو اجلاس بلانے کے لیے دوبارہ صدر سے رابطہ کرنا پڑے گا.

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ملاقات
ایوان صدر نے وزیر خزانہ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت اور اتفاق رائےکے بارے میں آگاہ کیا.

صدر مملکت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا، صدر مملکت نے کہا کہ ریاست ِپاکستان حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر قائم رہے گی.

وزیر خزانہ نے کہا حکومت ایک آرڈیننس جاری کرکے ٹیکسوں کے ذریعے اضافی ریونیو اکٹھا کرنا چاہتی ہے،صدر نے جواب دیا اس اہم موضوع پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا زیادہ مناسب ہوگا.

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سیشن فوری طور پر بلایا جائے تاکہ بل کو بلاتاخیر قانون بنایاجاسکے.

Comments are closed.