وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مزاکرے کا چیلنج شوکت ترین نے قبول کر لیا

54 / 100

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مزاکرے کا چیلنج شوکت ترین نے قبول کر لیا، سابق وزیر خزانہ نے معاشی اعداد و شمار پر عمران خان کو مذاکرے کے چیلنج پر جواب دے دیا۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے جواب میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار عمران خان کی ٹیم چھوڑیں صرف میرے ساتھ مذاکرہ کر لیں اسحاق ڈارکی زبان مناسب نہیں تھی، اپنا اکنامک سروے دیکھ لیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50،50 روپے اضافہ کیا سیلزٹیکس لگایا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 100 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مشکل اسحاق ڈار کے چہرے پر صاف نظر آرہی ہے اسحاق ڈار مایوسی کا شکار ہےان کے چہرے سے پتہ چل رہا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کو براہ راست مذاکرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اپنے معاشی ماہرین لے آئیں اور نمبرز پر براہ راست مذاکرہ کر لیتے ہیں. 

Comments are closed.