قومی اسمبلی نے صحابہ کرام اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین کی سزا بڑھانے کا بل متفقہ طورپر منظور کرلیا

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے صحابہ کرام اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین کی سزا بڑھانے کا بل متفقہ طورپر منظور کرلیا۔اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے برہمی کا اظہار کیا ہدایت کی 136 اراکین نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائے، جلد گوشوارے جمع کرائیں تاکہ ایوان میں آ سکیں۔

ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس،وزراء کی اجلاس میں عدم شرکت پرڈپٹی سپیکرنے برہمی کا اظہار کیا،وزیر داخلہ نہ ہونے کے باعث سپیکر نے رکن قادر مندوخیل کو بل پیش کرنے سے روک دیااورقومی اسمبلی اجلاس میں منسٹر نہ ہونے کے باعث کاروائی بھی ملتوی کی۔

ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کی کاروائی میں 15 منٹ کا وقفہ کیا بعدازاں اجلاس دوبارہ شروع کیا گیا تو پرائیویٹ ممبر ڈے کی مناسبت سے اراکین نے بل پیش کئے جن میں سے بیشتر کو ڈپٹی اسپیکر نے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا۔قومی اسمبلی ایوان نے متفقہ طورپر توہین صحابہ اہلبیت و امہات المومنین روکنے کا بل منظور کرلیا ۔

فوجداری قوانین ترمیمی بل 2022میں ترمیم کرکے توہین صحابہ و اہلبیت عظام و امہات المومنین بل 2022میں ترمیم کی گئی ہیبل کے تحت صحابہ کرام کی توہین کرنے والوں کو کم سے کم سزا 10سال اور 10 لاکھ جرمانہ ہوگا،اکبر چترالی نے کہاکہ توہین کرنے والے نے کونسے الفاظ استعمل کئے ہیں الفاظ شدید توہین کے زمرے میں ائے تو سزا عمر قید ہونی چاہیے۔یہ بل ہمارے لئے نجات کا زریعہ ہوگا اور اللہ ہمارے حکمرانوں کو بل کے عملاً نافذ کی توفیق بھی دے۔

وزراء پارلیمانی سیکرٹریز ایوان سے غائب کیوں ہیں ؟ڈپٹی اسپیکر اور اراکین کے تحفظات پر وفاقی وزیر شازیہ مری نے ایوان کو بتایاکہ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر بہت سے وزرا کی رکنیت معطل کردی ہے ،معطل ارکان میں سے بہت سے وزرا ہیں جن کو ایوان میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ہے۔

شازیہ مری نے کہاکہ سیلاب سے متعلق تنقید کرنا آسان ہے مگر زمینی حقائق لازمی سامنے رکھیں ،میں خود سانگھڑ سے ہوں میرا علاقہ بھی سیلاب سے متاثرہ ہے ،ہم نے ایک پلیٹ بریانی تقسیم کرکے کوئی تصویر بنائی نہ بنائیں گے ،سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، بی آئی ایس پی کے ذریعے 70 بلین تقسیم کرچکے ،ہم نے عالمی ضمیروں کو نہ صرف جھنجھوڑا بلکہ ان سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے امداد بھی لی ،یہ امداد شفاف طریقے سے متاثرین میں تقسیم کی جائے گی، تنقید ضرور کریں مگر زمینی حقائق کو مد نظر رکھیں۔

ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی اراکین کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کہاکہ136 اراکین نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائے، جلد گوشوارے جمع کرائیں تاکہ ایوان میں آ سکیں،قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments are closed.