تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس جا سکتی ہے ، کپتان کا گرین سگنل آگیا

50 / 100

لاہور: تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس جا سکتی ہے ، کپتان کا گرین سگنل آگیا ،نگران سیٹ اپ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا راستہ روکنے کےلئے پیش بند ی کرلی گئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دے دیا، عمران خان نے زمان پارک لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں نئی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انھوں نے کہا وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بارے میں کہا کہ جلد شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں ، قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے۔

 ن لیگ کے ایم این اے رابطے میں ہیں،پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے اور پھر شامل کریں گے،عمران خان نے بتایا کہ یہ بری طرح پھنس گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا رات اسحق ڈار نے پٹرول کی قیمت بڑھانی تھی لیکن نہیں بڑھائی، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی ایم ایف نہیں آئے گی، انہیں دو ارب ڈار کا قرضہ تو ملا جبکہ دو ارب ڈالر ترسیلات زر میں بھی کمی آگئی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نگراں سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں ،باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی زیادہ کمی نہیں آئی ،یہ بھی کہا باجوہ لیک کیس میں گرفتار صحافی شاہد اسلم کے حوالے سے احتجاج کرنے جارہے ہیں۔

عمران خان نے زور دیا کہ ق لیگ کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ بلے کے نشان پر لڑے گی تو ان کی جیت ہوگی ،میں بھی چاہتا ہوں کہ اتحاد والا کام ختم ہو۔

کراچی بلدیاتی الیکشن میں شکست پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کراچی میں ہارنے کی اہم وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلز پارٹی کی دھاندلی ہے۔

Comments are closed.