شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ، عمران خان کا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

صوبائی اسمبلیاں توڑنے کے بعد بڑا اعلان

50 / 100

لاہور : شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ، عمران خان کا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے.

لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دے دی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کی جائے گی.

عمران خان نے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی، اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نگران سیٹ اپ کیلئے کل وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا.

جس میں نگران حکومت کیلئے ناموں پر مشاورت کی جائے گی، مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی منظوری کا عمل بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی، ڈویژنل سطح پر پارٹی تنظیموں سے مضبوط امیدواروں کے نام مانگ لئے گئے۔

اجلاس میں تنظیموں کی سفارشات پارلیمانی بورڈ میں پیش کر کے جلد امیدوار فائنل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، امیدوار کو جلد ہی گرین سگنل دیکر انتخابی میدان میں اترنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

عمران خان نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کی تیاری شروع کریں، ملک میں انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہیں، انتخابات سے فرار کا راستہ نہیں دیا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترا جائے گا، یہ عوام میں جانے کی قابل نہیں رہے، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، عوام نے ان کے چہرے پہچان لئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، مہنگائی بے روزگاری میں اضافہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کرپشن کو بچانے کیلئے یہ غیر آئینی طریقے سے اقتدار میں آئے.

Comments are closed.