جھرلو اور ہیرا پھیری کر کے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا، حمزہ شہباز

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کا بیان سامنے آگیا۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا ہے، جھرلو اور ہیرا پھیری کر کے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کر کے حکومت نے اپنی بدنیتی اور بد دیانتی ثابت کر دی ، رات کے اندھیرے میں اسمبلی قواعد اور آئین پر شب خون مارا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب کا کہنا تھا کہ دھوکے سے اسمبلی کارروائی شروع کر کے جعلی گنتی کی گئی، اس بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی اور قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔

Comments are closed.