پاکستان نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن سنبھال لی

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: نیوزی لینڈ کو ہوم گراوٴنڈ پر پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پواینٹس ٹیبل جاری کیا ہے، جس میں بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ہمراہ پاکستان دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

https://twitter.com/ICC/status/1612619105567182848?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1612619105567182848%7Ctwgr%5E162c8e6a66aae36423993688910a130bc98069b2%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2426073%2F16

اسی طرح 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ 18 میچوں میں 125 چوتھے، آسٹریلیا 18 میچوں میں 120 پانچویں، بنگلہ دیش 18 میچوں میں 120 چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی میزبانی بھارت کے سپرد ہے، جو تاریخ میں چوتھی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

آئی سی سی کی میگا ایونٹ کیلئے 10 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جو راوٴنڈ رابن مرحلے کے بعد ناک آوٴٹ ہوگا۔جیتنے والی ٹیم کو ہر میچ میں دو پوائنٹس ملیں گے جبکہ بے نتیجہ ہونے کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

Comments are closed.