سعودی عرب حکومت نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ پر دستخط کر دئیے

55 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: سعودی عرب حکومت نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ پر دستخط کر دئیے جس کے تحت رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 لوگ حج ادا کر سکیں گے۔

معاہدے کے تحت حج کی ادائیگی کے لیے 65 سال کی بالائی حد بھی ختم کر دی گئی۔ 50فیصد حجاج مدینہ اور 50فیصد جدہ ایئرپورٹ پر اتاریں جائیں گے۔

پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو روانہ ہوگی جبکہ رہائش کا اعلان 15 شعبان کو کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت خوراک اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 15 رجب سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے 19 اسلامی ممالک کے وفود کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

Comments are closed.