جنیوا کانفرنس، بحالی پلان پر امدادی اعلانات کا سلسلہ، اسلامی بینک سب سے آگے

50 / 100

جنیوا: جنیوا کانفرنس، بحالی پلان پر امدادی اعلانات کا سلسلہ، اسلامی بینک سب سے آگے،جنیوا کانفرنس میں بین الااقوامی برادری کی طرف سے سیلاب زدگان کے بحالی پلان پر اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔

کانفرنس میں برطانیہ، چین، جرمنی ،فرانس اور جاپان سمیت دیگر ممالک قدرتی آفت سے نمٹنے کےلئے آگے آئے، سب سے بڑا حصہ اسلامی بینک نے ڈالا ہے جو کہ چار ارب بیس کروڑ ڈالر کا ہے۔

کانفرنس میں شہبازشریف نے بحالی پلان پیش کیا،بتایا سولہ ارب ڈالرامداد کا ہدف ہے، جس کے بعد عالمی برادری سامنے آئی،یورپین یونین کمیشن نے 50 کروڑ یورو اور فرانس نے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

جن ممالک نے اعلانات کئے ان میں چین نے 10کروڑ ڈالر ،جرمنی 8 کروڑ 40 لاکھ یورو جب کہ جاپان کی جانب سے مزید 77ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب متاثرین کے لیے 3 سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تو ورلڈ بینک کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں 2 ارب ڈالر کے منصوبے مکمل کرنے کا اعلان سامنے آیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کرنے پر تمام ممالک اورمالیاتی اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ممالک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد تباہی کا حجم بہت بڑا ہے، سیلاب کے 5 ماہ بعد بھی کئی علاقے زیرآب ہیں۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتریو گوتریس نے عالمی برادری سے درخواست کی پاکستان کی کھل کر مدد کی جائے۔

Comments are closed.