جینیوا کانفرنس سےپاکستان کی توقعات 16 ارب ڈالرملنے کا خواہاں

51 / 100

فوٹو : پرو پاکستان فائل

اسلام آباد: جینیوا کانفرنس سےپاکستان کی توقعات 16 ارب ڈالرملنے کا خواہاں،وطن عزیز کو سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کےلئے پاکستان کو 16.3 بلین ڈالر امداد درکار ہے۔

تباہ کن سیلاب سے سترہ سو افراد جاں بحق اور اسی لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے،یہ سب ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات تھے، متاثربن کی بڑی تعداد اب بھی بے گھر ہے۔

اس حوالے سے رائٹر کی ایک رپورٹ میں سوال اٹھایا گیاہے کہ تعمیر نو کے لیے رقم کہاں سے آئے گی ؟ یہ ابھی تک واضح نہیں ،کیونکہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد ہنگامی فنڈنگ کا انتظام کرنے میں بھی بہت مشلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اور اقوام متحدہ پیر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر اہم کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں جس کا مقصد گذشتہ سال کے تباہ کن سیلابوں کے بعد ملک کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے امداد کا انتظام ہے۔

کانفرنس اس بات کا بھی امتحان ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے تباہی کے بعد تعمیرنو کے لیے رقم کون دے گا؟سیلابی پانی تو تقریبا اتر گیا لیکن تعمیرنو کا کام جس کا تحمینہ سولہ اعشاریہ تین ارب ڈالر لگایا گیا ہے، کا آغاز ہونے والا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر اس بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کررہے ہیں۔

کانفرنس میں پاکستان تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔

جنیوا کانفرنس میں اعلٰی سطح کے افتتاحی اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کی دستاویز پیش کی جائے گی اور بعد ازاں پارٹنر سپورٹ کے اعلانات کیے جائیں گے۔

کانفرنس میں سربراہان مملکت و حکومت، وزرا اور متعدد ممالک کے اعلیٰ سطح کے نمائندے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں، فاؤنڈیشنز اور فنڈز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ترقیاتی تنظیموں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور آئی این جی اوز کے نمائندے شرکت کریں گے۔

یو این ڈی پی پاکستان کے نمائندے کنٹ اسٹبی کا کہنا ہے کہ ’یہ عالمی برادری کے لیے اہم لحمہ ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے اور مربوط بحالی کے کاموں میں ساتھ دیں۔

اسی طرح گذشہ سال نومبر میں مصر میں ہونے والے کوپ 27 کے اجلاس کے مطابق پاکستان ’لاس اینڈ ڈیمیج‘ فنڈ کے قیام میں پیش پیش رہا تھا جس کا مقصد سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد متاثرہ ممالک کے نقصان کا ازالہ ہے۔

Comments are closed.