لاہور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں15 کلو آٹے کاتھیلا2050 کا ہوگیا

51 / 100

اسلام آباد: لاہور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں15 کلو آٹے کاتھیلا2050 کا ہوگیا،حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہر ہفتے ہوشربا اضافہ ہونا معمول بن گیا۔

شہریو ں کی شکایات ہیں کہ ہر مہینے جب مہینے بھر کا سودا لینے مارکیٹوں یا کیش اینڈ کیری اسٹورز پر جاتے ہیں توآٹا، دودھ، کوکنک آئل، چاول، چائے اور دیگرکھانے پینے کی اشیاکی قیمتیں بڑھی ہوتی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی سے خیبر تک آٹے کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول ہوگئیں جس سے روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی ہے کم وزن ہونے کے باوجود روٹی کی قمیت 20 اورنان 25 روپے میں بکنے لگے ہیں۔

لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مزید مہنگا ہوگیا جس سے تھیلے کی قیمت 2050 روپے ہوگئی ہے، 2 ہفتے میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

پشاور میں 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2800 روپے سے بڑھ کر 3100 میں فروخت ہورہا ہے اور 20کلو مکس آٹےکے تھیلےکی قیمت 2700 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

حیدرآباد میں بھی آٹا 160روپے کلو ہوگیا جس کےباعث سستے آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود حکومت یا وزرا کو احساس ہی نہیں عوام کس مشکل میں ہیں،ان کاکہنا ہے کہ وزرا مہنگائی پر بات کرنے کی بجائے 7 ماہ سے سابق حکومت پر تنقید کرکے سمجھتے ہیں عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

Comments are closed.