ممنوعہ فنڈنگ کیس ،عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع

46 / 100

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔

عدالت نے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ کچھ بھی ہو عمران خان ہرحال میں تفتیشی افسرکے روبرو پیش ہو کرشامل تفتیش ہوں۔عدالت نے سابق وزیراعظم کی آج کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان سمیت دیگرملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔عامرمحمود کیانی،سیف اللہ نیازی سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکلا نے طبی بنیادوں پراستثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو مزید دو ہفتے کے بیڈ ریسٹ کا کہا ہے۔عمران خان سے ایف آئی اے زمان پارک میں تفتیش کرسکتی ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے نہ شامل تفتیش ہوئے۔سیاسی سرگرمیاں چلا رہے ہیں۔ضمانتی مچلکوں کے علاوہ ایک بھی عدالتی حکم پرعمل نہیں کیا۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ عمران خان شامل تفتیش کیوں نہیں ہوئے۔معاونت کریں کیوں نہ عبوری ضمانت کا فیصلہ واپس لے لیا جائے۔وکیل نے کہاکہ عمران خان شامل تفتیش ہوناچاہتے ہیں۔ڈاکٹرزجیسے ہی اجازت دیں گے توعدالت پیش ہو جائینگے۔

پراسیکیوٹرنے لاہور میں تفتیشی افسر کے جانے کو ناممکن قراردیتے ہوئے کہاکہ کل کوکوئی دوسرا ملزم کہے گا کوئٹہ آکرتفتیش کرلیں۔عمران خان کی عبوری ضمانت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ تفتیش کرنا تفتیشی افسر کا کام ہے۔عدالت کوئی ہدایت نہیں دے گی۔تفتیشی افسرجیسے اورجہاں چاہے تفتیش کریں۔عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔

Comments are closed.